جو تاریخی اقدامات وزیراعظم عمران خان اٹھا رہے ہیں اس سے حکومت کی رٹ مزید مضبوط ہو گئی ہے‘

وزیراعظم کی مکمل صوابدید ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں جس کو بھی شامل کر لیں یا بدل دیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

جمعرات 9 اپریل 2020 18:54

جو تاریخی اقدامات وزیراعظم عمران خان اٹھا رہے ہیں اس سے حکومت کی رٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو تاریخی اقدامات وزیراعظم عمران خان اٹھا رہے ہیں اس سے حکومت کی رٹ مزید مضبوط ہو گئی ہے، وزیراعظم کی مکمل صوابدید ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں جس کو بھی شامل کر لیں یا بدل دیں۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں حکومت ہاتھ سے جانے کا ڈر ہے اور نہ ہی فکر ہے، جو تاریخی اقدامات وزیراعظم عمران خان اٹھا رہے ہیں اس سے حکومت کی رٹ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ریفارمز کے ذریعے عوام کی خدمت پر عمل پیرا ہیں جس بہادری سے وزیراعظم نے تحقیقات کرائی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ زرتاج گل نے کہا کہ زرداری اور اومنی گروپ کا نام فوڈ سیکیورٹی اور شہباز شریف، چوہدری منیر کا نام چینی کے معاملہ میں آیا ہوا ہے،اس امر سے یہ بھی بخوبی واقف ہیں کہ ان کے سروں پر تلوار لٹک رہی ہے، بس میڈیا میں انجان بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مکمل صوابدید ہے کہ وہ اپنی ٹیم (کابینہ) میں جس کو بھی شامل کریں یا بدلیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں یہی اصول ہے اور تمام کابینہ کے ممبران اس بات پر یقین رکھتے ہیں۔