وزیراعظم احتساب اور شفافیات پر سمجھوتہ کرنیوالے نہیں ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوںکیخلاف ایکشن ضرور ہوگا‘چوہدری محمد سرور
کچھ لوگ ہر وقت حکومت کے کاموں میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں،اپوزیشن کی توجہ کورونا بحران پر نہیں وہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا کر سیاست کر رہی ہیں ‘گورنرپنجاب
جمعرات 9 اپریل 2020 19:00
(جاری ہے)
وہ گور نر ہائوس میں جمعرات کے روز کے ایف سی کے سی ای اوگوریز خان ،ڈی آئی جی آپر یشن رائے بابر سعید اور سکندر حمید لودھی سمیت دیگر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کورونا کی اس وباء کے دوران اپوزیشن ،حکومت اورمخیرحضرات کیا کام کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی بھی صور ت سیاست کر نے کا نہیں بلکہ ملک وقوم کی خدمت کر نے کا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں قوم ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ہمیشہ احسان مند رہے گی اور بزنس کمیونٹی ہمیشہ مشکل وقت میں مدد کے لیے آگے آئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج سے ہم کے ایف سی کے تعاون سے لاہور میں65سے زائد مقامات پر لگائے جانیوالے پولیس ناکوں پر موجود سیکورٹی اہلکاروں کو کھانے کی فراہمی کا آغاز کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 19مارچ کو ہم نے کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز کی بنیادرکھی ہے اور یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ابتک صرف پنجاب میں25سے زائد کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹرز بن چکے ہیں اور ان سے 60 ہزار سے زائد لوگ اب تک مستفید ہو چکے ہیں اوراب ہم ان سنٹرز کو ملک کے دیگر صوبوں میں بھی لیکر جا رہے ہیں ہم نے ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کر نا ہے اور اس وقت ہم سب کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالے خاندانوں کو راشن کی فراہمی یقینی بنائیں جسکے لیے یقینی طور پر حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا مگر وہ بزنس مین جو کورونا کی وجہ سے متاثرنہیں ہوئے وہ غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی کیلئے آگے بڑھتے نظر نہیں آرہے انکو بھی آگے آنا ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 5 سے 10 فیصد لوگ ایسے ہیں جو حکومتی ہدایات اور پابندیوں کے باوجو د اپنے گھر وںمیں رہنے کی بجائے باہر نکل رہے ہیںعوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کورونا کی وباء بہت خطر ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اس کا مقابلہ کر نے کیلئی22کروڑ پاکستانیوں کو اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی ورنہ کورونا کے مزید بڑھنے کا خطرہ موجو د رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر عمل کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے کسی بھی ایکشن سے حکومت گر یز نہیں کر یں گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.