چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر صحافی سعید اظہر اور ’’ڈان‘‘ کے سینئر رپورٹر ذوالقرنین طاہر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 اپریل 2020 19:04

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا سینئر صحافی سعید اظہر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے سینئر صحافی و ممتاز کالم نگار سعید اظہر اور روزنامہ ڈان کے سینئر رپورٹر ذوالقرنین طاہر کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔