اپریل :ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری صفر ،20کروڑسے زائدنکل گئے

رواں مالی سال مجموعی پورٹ فولیو سرمایہ کاری 4ارب 13کروڑ85 لاکھ ڈالر رہی

جمعرات 9 اپریل 2020 19:04

اپریل :ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری صفر ،20کروڑسے زائدنکل گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد ٹریژری بلز میں کم ہوتی غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتہ میں مکمل رک گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری صفر رہی، اس دوران سرمایہ کاروں نے 20کروڑ 40لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، رواں ماہ ٹریژری بلز سے 18کروڑ ڈالر کا سرمایہ نکالا گیا۔رواں مالی سال ٹریژری بلز میں3ارب 43کروڑ15لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی،اس دوران 2ارب 24کروڑ74لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری نکالی گئی۔رواں مالی سال مجموعی پورٹ فولیو سرمایہ کاری 4ارب 13کروڑ85 لاکھ ڈالر رہی۔سرمایہ کار اب تک 3ارب 14کروڑ ڈالر نکال چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :