پاکستان کی تاریخ میں پہلے بار کرونا کی مصیبت سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھا ہے، حلیم عادل شیخ

جمعرات 9 اپریل 2020 19:26

پاکستان کی تاریخ میں پہلے بار کرونا کی مصیبت سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پی ٹی آئی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غریب عوام میں 144 ارب روپے تقسیم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلے بار کرونا کی مصیبت سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نے بڑا قدم اٹھا ہے، ملک میں سترھ ہزار مختلف جگہوں پر پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں رقم دی جارہی ہے، پورے ملک میں ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں فی خاندان بارہ ھزار روپے تقسیم کئے جارہے ہیں، جن کا لاک ڈائون ڈائون کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے ان مستحقین کی مدد کی جارہی ہے، ثانیہ نشتر صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بغیر کسی سیاسی مداخلت کے رقم تقسیم کی، آج سے پورے ملک میں ایک کروڑ بیس خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم ہورہے ہیں، میریٹ پر سارے رقم تقسیم کی جارہی ہے کوئی سیاسی سپورٹ نہیں ہے، عمران خان نے جو غریبوں کی بات کی تھی وہ کر کے دکھایا ہے، تمام صوبائی حکومت سے کہتا ہوں اٹھاروین ترمین کے بعد سارا بجیٹ صوبوں کے پاس ہے وہ بھی کچھ کریں، سندھ حکومت کا 1200 ارب کا بجیٹ ہے لیکن ابھی تک 78ھزار لوگوں کو راشن دیا ہے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ سے بھی لاکھوں مستحقین خاندان مستفید ہونگے۔