حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں پر تشدد ،گرفتاری کے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ،پانچ روز میں رپورٹ ڈی آئی جی پولیس کو جمع کروائے گی

جمعرات 9 اپریل 2020 19:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری کے واقعہ کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی پانچ روز میں رپورٹ ڈی آئی جی پولیس کو جمع کروائے گی ، تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاری کے واقعہ کے ذمہ داروں کو تعین کرنے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے ، بلوچستان کانسٹیبلری کے ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی تمام حقائق اور ثبوتو ں کا جائزہ لیتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کریگی اورپانچ روز میں اپنی رپورٹ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کو جمع کروائے گی ۔

متعلقہ عنوان :