منشیات فروشوں کیخلاف جلد بڑے آپریشن کا آغاز کرینگے ،تحصیلدار خاران

جمعرات 9 اپریل 2020 19:26

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) تحصیلدار خاران اکبر علی مزارزئی نے لیویز تھانہ خاران میں میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز فورس خاران کے پیٹرولنگ پارٹی نے رسالدار حاجی شوکت بلوچ کی سربراہی میں لیویز پارٹی کے ہمراہ تحصیل سر خاران میں موٹرسائیکل سوارون کو دوران گشت مشکوک پاہ کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل سواروں نے نہ رکھتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر لیویز پیٹرولنگ پارٹی نے موٹر سائیکل سواروں پر ہوائی فائرنگ کی موٹر سائیکل سواروں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور اپنے ساتھ لئے اکتالیس کلو اعلی کوالٹی کے چرس پھینک دی واقع کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار خاران نے لیویز پارٹی کے مزید دستے تحصیل سر خاران روانہ کر دی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تحصیلدار اکبر علی مزارزئی نے کہا کہ قبضے میں لی گئی منشیات لاکھوں کے مالیت کے ہیں انھوں نے کہا کہ لیویز پارٹی نے اپنی جان کی بازی لگا کر منشیات کے روک تھام کے لیئے اعلی کوالٹی کے منشیات قبضے میں لیکر اہم اقدام سرانجام دی ہے انھوں نے کہا کہ کمشنر رخشان و ڈپٹی کمشنر خاران کی ہدایت پر خاران میں منشیات فروشی کے لیئے جلد بڑے آپریشن کا آغاز کرینگے اور منشیات فروشوں کے خلاف قانونی سطع پر گھیرہ تنگ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :