باجوڑ، ٹی ایم اے خار کا مختلف علاقوں میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے جراثیم کش سپرے

جمعرات 9 اپریل 2020 19:35

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ٹی ایم اے خار کا مختلف علاقوں میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے جراثیم کش سپرے کیاگیا۔باجوڑ میں ٹی ایم اے خار کی جانب سے صفائی اور جراثیم کش سپرے مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ایم او خار محمد فیاض کے ہدایت پرٹی ایم اے خار کے اہلکاروں نے میر علی قلعہ خار، عنایت کلے، ڈی ایچ کیو ہسپتال خار اور پھاٹک میں صفائی مہم شروع کردیا ہے جبکہ ان علاقوں میں جراثیم کش سپرے بھی کیاگیا۔مقامی لوگوں نے ٹی ایم اے خا رکی جانب سے صفائی مہم کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :