ٹڈی دل حملے کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا، سلیم مانڈی والا

جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی چیئر مین کی وفد سے بات چیت

جمعرات 9 اپریل 2020 20:10

ٹڈی دل حملے کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ٹڈی دل حملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے سندھ میں کسانوں کے وفد نے ملاقات کی ۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ ٹڈی دل حملے کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں۔

انہوںنے کہاکہ ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کے لئے مناسب حکمت عملی کا فقدان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی ادارہ خوراک نے ایک دفع پھر خبردار کیا ہے کہ ٹڈی حملہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہاکہ پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے، ڈی پی پی ایک مربوط حمکت عملی کے تحت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ اداروں کیاستعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر مزید تاخیر کی گئی تو پاکستان کو خوراک کے شعبے میں بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔