پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی وزارتِ خارجہ طلبی، پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث اسلم فاروق کو حوالے کر نے کا مطالبہ

جمعرات 9 اپریل 2020 20:10

پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی وزارتِ خارجہ طلبی، پاکستان مخالف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی وزارتِ خارجہ طلب کر کے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث اسلم فاروق کو حوالے کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نے داعش کے ISIS-K کے لیڈر اسلم فاروقی کی پانچ اپریل کو افغان حکام کی طرف سے گرفتاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان اس گروہ کی سرگرمیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتا آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس گروہ کی سرگرمیاں پاکستان مخالف ہیں،پاکستان اس حوالے سے اپنے مؤقف سے مسلسل افغان حکومت کو آگاہ کرتا رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ افغان سفیر پر واضح کیا گیا ہے کہ اسلم فاروقی پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ پاکستان نے افغان سفیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے،پاکستان نے زور دیا کہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ میکنزم اور رابطوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔