چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2020 20:13

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بزرگ سیاستدان اور سابق سینیٹر سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انھوں نے مرحوم سر انجام خان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انھوں نے کہا کہ سر انجام خان ایک بہت مخلص اور نہایت با اصول انسان تھے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائی.

متعلقہ عنوان :