حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑی تعداد میں راشن کی تقسیم

حامد اسماعیل فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال میں اس سے متاثرہ غریب اور مذدور پیشہ طبقے کو کراچی سمیت اندرونِ سندھ تک مفت راشن فراہم کررہی ہے

جمعرات 9 اپریل 2020 19:19

حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑی تعداد میں راشن کی تقسیم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء) حامد اسماعیل فاؤنڈیشن عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال میں اس سے متاثرہ غریب اور مذدور پیشہ طبقے کو کراچی سمیت اندرونِ سندھ تک مفت راشن فراہم کررہی ہے۔

حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے شانتی نگر اور لیاری میں بڑی تعداد میں مفت راشن تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)


ان مشکل حالات میں اپنا فرض نبھاتے ہوئے حامد اسماعیل فاؤنڈیشن نے عوام کا درد سمجھتے ہوئے آج چئیرمین ضلع وسطی جناب ریحان ہاشمی کو مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں راشن فراہم کرے گی۔اس حوالے سے حامد اسماعیل فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے چئیرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی نے ڈسٹرک آفس ضلع وسطی میڈیا بریفنگ دی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حامد اسماعیل فاؤنڈیشن عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور اس برے وقت میں غریب عوام کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :