Live Updates

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور متاثرین خدمت کا جذبہ حوصلہ افزاء ہے،وزیراعظم

جمعرات 9 اپریل 2020 20:29

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت اور متاثرین خدمت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز کے وفد نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کے لئے اپنی رضا کارانہ خدمات پیش کیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے پارلیمنٹرینز کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ آزمائش کے اس وقت میں بھرپور عوامی خدمت کا جذبہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت اور متاثرہ لوگوں کی خدمت کا جذبہ نہایت حوصلہ افزاء ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات