بلاول بھٹو زرداری کا معروف صحافی و کالم نگار محمد سعید اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2020 20:53

بلاول بھٹو زرداری کا معروف صحافی و کالم نگار محمد سعید اظہر کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف صحافی و کالم نگار محمد سعید اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سعید اظہر زیرک صحافی، مستحکم رائے رکھنے والے کالم نگار، جمہوریت کے وکیل اور زبردست انسان تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعید اظہر کے انتقال سے اخبارات کے صفحات پر 40 برس پر مبنی حق گوئی کے ایک باپ کا خاتمہ ہوگیا۔

مرحوم سعید اظہر نازک موضوعات پر بھی جرات مندی سے اپنا نکتہ نظر پیش کرتے رہے۔ان کی علمی و صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور غمزدہ خاندان کے لیئے صبر وجمیل کی دعا کی۔