فریال تالپورکا سینئر صحافی محمد سعید اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 9 اپریل 2020 20:53

فریال تالپورکا سینئر صحافی محمد سعید اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے سینئر صحافی محمد سعید اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

فریال تالپور نے مرحوم محمد سعید اظہر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سعید اظہر ایک دیانتدار و نڈر صحافی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو سربلند رکھا۔سعید اظہر سر مرحوم کی خدمات کو پاکستان کی صحافتی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔فریال تالپور نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔