زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 463 ملین ڈالرکی کمی

جمعرات 9 اپریل 2020 21:00

زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 463 ملین ڈالرکی کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 463 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق تین اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم10.722 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

465 ملین ڈالرکی غیرملکی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران 463 ملین ڈالرکی کمی دیکھنے میں آئی۔اعدادوشمارکے مطابق کمرشل بنکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 6.265 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بنک اورکمرشل بنکوں کے پاس اس وقت موجود زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.988 ارب ڈالرہے۔

متعلقہ عنوان :