عمران خان ہی آٹا، چینی بحران کے ذمہ دار ہیں، طلال چوہدری

جمعرات 9 اپریل 2020 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران کا ایک ہی ذمہ دار ہے، وہ عمران خان ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں چینی بحران پیدا ہی تب ہوا جب چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد کی اجازت کابینہ نے دی جس کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان نے خود کی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیروں، مشیروں کو ہٹانا الگ بات ہے، پہلے خود وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے الگ ہوں۔

متعلقہ عنوان :