یوٹیلٹی سٹورز کو 10 ارب روپے ا دا کر دیئے گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اڑھائی ارب کی 19 اشیا عوام تک سستے داموں پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعرات 9 اپریل 2020 22:35

یوٹیلٹی سٹورز کو 10 ارب روپے ا دا کر دیئے گئے ہیں، فردوس عاشق اعوان
،اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تنہا ہر شخص کی مشکل کو کم نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی ادارہ ایسا کر سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا اگر تمام مخیئر حضرات تمام اپوزیشن کے اراکین کے ساتھ کے ساتھ مل کر کام کرے تو مشکلات کم ہو سکتیں ہیں ۔ ایم ڈی یو ڈٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 10 ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو ادا کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 19 اشیا سستے داموں عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلی سٹوز کو عوام کی فلاح کیلئے فنکشنل کریں گے۔

(جاری ہے)

اڑھائی ارب کی اشیا خرید کر عوام کو سستے داموں فروخت کی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے مستحقین میں کیش دینے کی سکیم کا آغاز بھی آج سے کر دیا گیا ہے۔

ایک خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔ 144 ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہونے جا رہا ہے ، اس پر ان غریبوں کا حق ہے جو غربت کی لائن سے بھی نیچے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طور پر لاک ڈاون 3 ہفتوں کا پلان کیا تھا، ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، لیکن ہمیں اس بات کو دھیان میں رکھنا ہو گا کہ کورونا وائرس 2 سے 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہو سکتا، اس کے لئے ہمیں وقت چاہیئے ہو گا۔

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم 144ارب روپینچلیطبقے تک تقسیم کردیں گے،ملک بھر میں 17 ہزار مقامات پر پیسوں کی تقسیم ہو گی۔ اس کے علاوہ کل سے لوگوں تک پیسوں کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس کے بعد کل ابتدائی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار کی رقم جاری کر دی جائے گی۔