عیسائی پولیس اہلکاروں کو ایسٹر کے موقع پر دو چھٹیاں دینے کا اعلان

جمعرات 9 اپریل 2020 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس کے عیسائی برادری کے اہلکاروں کو ایسٹر کے موقع پر دو چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی نے مذہبی تہوار منانے کے لئے عیسائی برادری کے جوانوں کے لئے رخصت کی منظوری دی ہے ۔اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ رخصت کا مقصد عیسائی برادری کے ساتھ ایسٹر پر اظہار یکجہتی کرنا ہے۔