حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کردی

ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 9 اپریل 2020 20:19

حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء) حکومت نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کردی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کومؤخرکردیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

اس حوالے سے فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں یہاں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں کی کارکردگی اور کورونا وائرس کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے وزیراعظم کے اعلان کردہ اقتصادی ریلیف پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا۔

اجلاس میں پاور سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں میں کمی اور اس شعبے کو ریلیف فراہم کرنے کے طریقہ کار کے جائزے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات سمیت خزانہ اورپاور کی سیکریٹریوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں دو سو ارب روپے کے پاکستان انرجی سکوک بانڈز کے دوسرے مرحلے کیلئے ویلویٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔کمیٹی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کیلئے سولہ کروڑ روپے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے ایک ارب ستر کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ شعبہ توانائی پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ ای سی سی نے 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کےلیےویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔