رواں برس ہم رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے گھروں میں اپنے گھروالوں کیساتھ عبادات کا اہتمام کرناچاہیے، بیان

جمعرات 9 اپریل 2020 23:41

رواں برس ہم رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے، آیت ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر رہ کر کرنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان کی عبادات گھروں پرکرنیکی اپیل کی ہے جس کا مقصد کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے،اپنے بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ رواں برس ہم سب رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سے محروم رہیں گے، ہم سب کو گھروں پر تنہائی میں کی گئی عبادات کا موقع نہیں گنوانا چاہیے۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے گھروں میں اپنے گھروالوں کیساتھ عبادات کا اہتمام کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :