حکومت براہ راست پنجاب میں تعلیم دشمنی پر مبنی پالیسیاں ترک کرے،صابررحمن بنگش

جمعرات 9 اپریل 2020 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) حکومت حالات کا ادراک کرتے ہوئے فیصلے کرے براہ راست پنجاب میں تعلیم دشمنی پر مبنی پالیسیاں ترک کریںنجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے نوے فیصد اداروں کی طرف دیکھ کر پالیسی بنا ئی جائے تنگ آمدو بجنگ آمد پر مجبور نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزاینڈکالجز پاکستان کے مرکزی صدرصابر رحمان بنگش ،نائب صدر محمد طارق ،جنرل سیکرٹری محمد جمیل عباسی، ضلعی سرپرست ملک جاوید،ضلعی صدر الطاف حسین و دیگر ذمہ داران نے کیا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولز پاکستان میں شرح تعلیم کو بڑھانے میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں لیکن بدقسمتی سے ہر طرفوائد طعن و تشنیع کی زد میں بھی یہی ادارے ہیں ایلیٹ کلاس کے لوگ ایوانو ں میں جا کر ایلیٹ کلاس کے سکولز کے مطابق فیصلے کرتے ہیںہم حکومت کے ایسے غلط فیصلوں کو ماننے سے انکار کرتے ہیں اور زمینی حقائق کے منافی بیانات دینے پرصوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے استفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں حکومت نوے فیصد اداروں کو سنے بغیر فیصلے کرکے معاشرے میں بے چینی اور نجی تعلیمی اداروں کے ہزاروں اساتذہ و پرنسپل کو احتجاج پر مجبور کر رہی ہے۔