وزیراعظم عمران خان کاکورنا وائرس کی روک تھام اور تفتان میں زائرین کو سہولتوں پر بلوچستان حکومت کو خراج تحسین پیش

جمعرات 9 اپریل 2020 23:55

وزیراعظم عمران خان کاکورنا وائرس کی روک تھام اور تفتان میں زائرین کو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کورنا وائرس کی روک تھام اور تفتان میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بلوچستان حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کورونا وائیرس کی روک تھام اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے منعقدہ اعلء سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ صوباء حکومت کی جانب سے کورونا وائیرس کے پھیلا کو روکنے وائرس سے متاثرہ افراد کی ٹیسٹنگ اور علاج معالجہ کے لیئے بہترین اقدامات کیئے گیئے ہیں خاص طور پر تفتان جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں 6500 سے زائد زائرین کو رہائش اور دیگر سہولتوں کی فراہمی اور انہیں 14 دن قرنطینہ میں رکھنا ایک بڑا کام تھا صوباء حکومت نے کورونا وائیرس کو زائیرین کے زریعہ پھیلنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور زائیرین کو انکے صوبوں کے حوالے کر کے ایک زمہ دار حکومت کا کردار ادا کیا۔