احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم شروع ہو گئی ہے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

جمعہ 10 اپریل 2020 00:05

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں نقد امداد کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے جمعرات کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں نقد امداد تقسیم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وباء کے پھیلائو سے بچنے کیلئے تقسیم کی جگہوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار مستحق خاندانوں کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔حکومت نے اس مقصد کیلئی144 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :