کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور کے علاقہ مغلپورہ کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا

علاقے سے 4 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون پابندیاں مزید سخت کر دیں، محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے علاقے کے رہائشیوں کی اسکریننگ کرنے کا سلسلہ جاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 اپریل 2020 23:32

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور کے علاقہ مغلپورہ کو ریڈ زون قرار ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09اپریل2020ء) کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، لاہور کا علاقہ مغلپورہ کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا، علاقے سے 4 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاون پابندیاں مزید سخت کر دیں، محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے علاقے کے رہائشیوں کی اسکریننگ کرنے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ مغلپورہ کو کرونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے سے کرونا وائرس کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں لاک ڈاون پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جبکہ گھر گھر اسکریننگ کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کیمپ جیل لاہور میں 58 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ لاہور کے کچھ پوش علاقوں میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد حیران کن ہے۔

کچھ دن قبل لاہور کے پوش علاقے بحریہ ٹاؤن کو بھی سیل کر دیا گیا کیونکہ اس کے سکیورٹی عملے کے 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جبکہ کچھ افراد کے کرونا ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور پوش علاقوں میں وائرس پھیلنے کی بنیادی وجہ یہاں کے لوگوں کا بہت زیادہ بیرون ملک سفر ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان علاقوں میں رہتے ہیں، وہ بہت زیادہ بیرون ملک سفر کرتےہیں، بعد میں وہ یہاں آ کر لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں جس کے بعد کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ لاک ڈاون کے دنوں میں بھی سکون سے نہیں بیٹھ رہے، گھروں میں پاٹیز اور دعوتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔