امریکہ میں کورونا وائرس وباء سے ہلاکتوں کی تعداد15ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جان ہاپکنز یونیورسٹی رپورٹ

جمعہ 10 اپریل 2020 00:05

امریکہ میں کورونا وائرس وباء سے ہلاکتوں کی تعداد15ہزار سے تجاوز کر گئی ..
واشنگٹن ۔ 9 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس وباء سے ہلاکتوں کی تعداد15ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جان ہاپکنز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق کورونا وائر س سے اب تک 15 ہزار سات سوچوہتر افراد ہلاک جبکہ چار لاکھ بتتیس ہزار پانچ سو چھیانوے افراد متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین ہلاکتون میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔