چینی صدر کی ترک صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

جمعہ 10 اپریل 2020 12:05

چینی صدر کی ترک صدر سے ٹیلی فونک بات چیت
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت پوری دنیا میں کووڈ۔19 کی وبا ء پھیل رہی ہے اور ترکی کو بھی سخت چیلنجز درپیش ہیں،چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے میں ترک حکومت اور ترک عوام سے مخلصانہ ہمدردی اور پختہ تعاون کا اظہار کرتا ہوں۔

سخت جدوجہد کے بعد ، چینی عوام مشکل ترین دور سے گزر چکے ہیں اور پیداواری نظام کی بحالی میں تیزی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم طبی اور انسداد وبا ء کے سامان کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ چین ترکی کی ضروریات کے مطابق انسداد وباء کے شعبے میں تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے اور چین میں طبی سامان کی خریداری کے لئے ترکی کو مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ کی سربراہی میں ، ترکی اس وبا پر قابو پا سکے گا۔

(جاری ہے)

شی جن پنگ نے زور دے کر کہا کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کوئی نسل ہے اور بین الاقوامی برادری صرف ایک مشترکہ طاقت تشکیل دے کر ہی اس وبا سیجیت سکتی ہے۔ترک صدر نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا ء سے لڑنا انسانیت کا مشترکہ چیلنج ہے۔ ،چینی عوام نے وبا ء کو شکست دے کر دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔چین نے حفاظتی سازوسامان کی پیداوار بڑھا کر دنیا کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور چین کے عوام ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ان کے مابین ہمیشہ سے دوستی کا رشتہ قائم ہے۔ ترک صدر نے انسداد وباء میں مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وبا ء کے بعد چین کی عوام کی خوشحالی اور خوشی کی خواہش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :