چین نے کورونا وائرس سے متعلق معلومات کا شفاف انداز میں تبادلہ کیا ، چاؤلی جیان

جمعہ 10 اپریل 2020 12:05

چین نے کورونا وائرس سے متعلق معلومات کا شفاف انداز میں تبادلہ کیا ، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین کی وباء سے متعلق معلومات کی شفافیت کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے تبصرے کی تردید کی۔ چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی کہ وہ چین پہلا ملک ضرورہے جس نے عالمی ادارہ صحت کو نوول کورونا وائرس کی وباء کی سب سے پہلے اطلاع دی، لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ نوول کورونا وائرس کی ابتدا ووہان میں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے وبا ء سے متعلق معلومات کو چھپانے یا معلومات کی غیر شفافیت سے متعلق نظریہ بے بنیاد ہے،چین کو بدنام کرنے کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔چاؤ لی جیان نے مائیک پومپیو کے ان بیانات کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کے شہر ووہان میں شروع ہونے والے نوول کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا ہے۔ چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین نے تمام عالمی اداروں کے ساتھ وبا ء سے متعلق مستند معلومات کا بروقت تبادلہ کیا،وائرس سرحدوں سے ماورا تمام انسانیت کا مشترکہ دشمن ہے ، اس کامقابلہ سازشی نظریے سے نہیں بلکہ اتحاد سے کیا جا سکتا ہے۔