سلامتی کونسل کا کورونا وباء سے متعلق اجلاس

جمعہ 10 اپریل 2020 12:05

سلامتی کونسل کا کورونا وباء سے متعلق اجلاس
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عالمی وباء کوروناوائرس پر بحث کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پہلا اجلاس ہوا۔ڈومینک ری پبلکن کے مشن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ کورونا وباء پر بحث کے لئے سلامتی کونسل کی جانب سے پہلی اجلاس ہوا، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈومینک ری پبلکن کے مشن نے کہا کہ وہ کوروناکے پیش نظر سلامتی کونسل کی جانب سے اٹھائے گئے ہر قدم کا وہ خیرمقدم کرے گا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ عالمی امن و سلامتی کے لئے پیدا ہوئے خطرات کو کم کرنے میں سلامتی کونسل کا اہم کردار ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بحران کے اس وقت میں سلامتی کونسل کو اتحاد اور عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :