کھلاڑی حوصلہ رکھیں کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا، کریمہ خان

جمعہ 10 اپریل 2020 12:06

کھلاڑی حوصلہ رکھیں کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا، کریمہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) قومی نیٹ بال کی کھلاڑی اور سندھ ٹیم کے کپتان کریمہ خان نے کہا ہے کہ کھلاڑی حوصلہ رکھیں کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ گذشتہ روز انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں اور عوام اور کھلاڑی گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی کورونا وائرس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ کریمہ خان نے کہا کہ ہمیں اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کے لئے فزیکل فٹنس بہت ضروری ہے اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے بغیر کسی وجہ کے باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ عنوان :