وزیر اعلیٰ پنجاب کے کرونا فنڈز میں دینے کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے رقوم کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعہ 10 اپریل 2020 12:11

وزیر اعلیٰ پنجاب کے کرونا فنڈز میں دینے کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ فنانس پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کرونا فنڈز میں دینے کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے رقوم کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس بارے میں اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب کے ذریعے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسروں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق یہ کٹوتی ماہ اپریل 2020 کی تنخواہوں میں سے ہوگی گریڈ 20 اور اس کے اوپر کے گریڈوں کے اعلیٰ افسران کی تنخواہ میں سے 3 دن تک کی تنخواہ کی رقم کی کٹوتی کی جائے گی جبکہ گریڈ 16 تا 19 کے افسروں کی دو دن اور گریڈ ایک تا 15 کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کی رقم کی کٹوتی کر کے وزیر اعلیٰ کے فندز میں دی جائے گی-