کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر،میلانیا ٹرمپ نے بھی فیس ماسک پہن لیا

جمعہ 10 اپریل 2020 12:37

کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر،میلانیا ٹرمپ نے بھی فیس ماسک پہن لیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) امریکا میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی فیس ماسک پہن لیا، جب کہ حال ہی میں امریکی صدر خود اس کو استعمال کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر تصویر شیئرکی گئی جس میں انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہننے کا بھی کہا ہے۔

گزشتہ جمعے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ فیس ماسک نہیں پہنیں گے کیونکہ یہ صرف ایک تجویز ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ تر وائٹ ہاوس میں ہی رہتے ہیں۔ جبکہ ان سے ملنے والوں کا حکام پہلے ٹیسٹ بھی کرتے ہیں۔