سرگودھا کے ایک گائوں نے باہر سے کسی بھی شخص کے داخل ہونے پر پابندی عائد کر کے اپنی نجی فورس بنا کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے

جمعہ 10 اپریل 2020 12:52

سرگودھا کے ایک گائوں نے باہر سے کسی بھی شخص کے داخل ہونے پر پابندی عائد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا پر سرگودھا کے ایک گائوں نے باہر سے کسی بھی شخص کے داخل ہونے پر پابندی عائد کر کے اپنی نجی فورس بنا کر داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی جاری وبائ کے لئے حکومت کے احتیتاطی تدابیر کو مکمل طور پر اختیار کرتے ہوئے سرگودھا کے علاقہ شاہ نکڈ ر کے گاوں چک 159 شمالی کے مکینوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کر کے اپنے گاوں کی نجی فورس بنا کر اپنے گاوں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور گاوں میں داخل ہونے والے دوسرے شہر یا گاوں سے آنے والوں کو روک دیا اور علاقہ کی مساجد میں اعلان کروا دیا گیا کہ کوئی بھی دوسرے شہر سے آنے والے اپنے مہمانوں کو گاوں میں انے سے منع کردیں اور اپنے فیصلہ کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں ورنہ نجی فورس کسی کوئی گاوں داخل نہیں ہونے دے گی۔