اللہ پاک کی نعمتوں کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، رابعہ انعم

جمعہ 10 اپریل 2020 13:08

اللہ پاک کی نعمتوں کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، رابعہ انعم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) نیوز اینکر رابعہ انعم نے کہا ہے کہ اللہ پاک کی نعمتوں کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شب برات بارے پیغام میں کہا کہ اتنی خوبصورت رات ملنے پر ہمیں اللہ پاک کا شکر ادا کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے اچھے شوہر، پیاری سی بیٹی اور اتنی پیار کرنے والی فیملی پر وہ اس پروردگار کی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ سر پر چھت ،کھانے کو روٹی ہو، اللہ پاک بس اتنا نوازے جس سے زندگی گزر جائے اور آخرت میںاس کا حساب دے سکیں۔