سنیتا مارشل 39 برس کی ہو گئیں

جمعہ 10 اپریل 2020 13:08

سنیتا مارشل 39 برس کی ہو گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل 39برس کی ہو گئیں۔ سنیتا مارشل میں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری کے شعبے میں بھی خوب نام کمایا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے ڈرامہ سیریل’’میرا سائیں‘‘ اور ’’میرا سائیں2‘‘ میں اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ان دنوں وہ ڈرامہ سیریل’’حقیقت‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔