شہری کی ایڈیٹنگ میں مہارت نے لوگوں کو حیران کرکے رکھ دیا

اپنی ویڈیو میں ایک منٹ کے اندر صحرا سے سمندر کا سفر کرنے والے،جہاز سے چھلانگ لگانے والے جام صفدر کی دلچسپ ویڈیوز لوگوں کی توجہ کر مرکز بن گئیں۔ صارفین کا تنزو مزاح سے بھرپور ردِعمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اپریل 2020 14:35

شہری کی ایڈیٹنگ میں مہارت نے لوگوں کو حیران کرکے رکھ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 اپریل 2020 ء ) پاکستانی شہری جام صفدر نے اپنی ایڈیٹنگ سکلز سے لوگوں کو حیران کرکے رکھ دیا۔جام صفدر کی بنائی ہوئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق جام صفدر نامی شہری کا شمار ان دنوں ٹک ٹوک پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے لوگوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔وہ نہ تو کوئی اداکار ہیں اور نہ ہی کوئی بڑی شخصیت لیکن پھر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

جام صفدر اپنی ایڈیٹنگ کے زریعے دنیا بھر کی سیر کر چکے ہیں۔وہ کبھی ہوائی جہاز کے ٹائروں پر بیٹھے نظر آتے ہیں, تو کبھی گھوڑے کے اوپر بیٹھے بادلوں میں اڑان بھر رہے ہوتے ہیں۔
جام صفدر ہاتھ کے ایک اشارے سے ٹریفک بھی روک لیتے ہیں۔
اور ان کی خوبصورت اداکاراؤں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کی تو بات ہی الگ ہے۔

(جاری ہے)

جام صفدر ایک منٹ کے اندر ہی ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر بھی کر لیتے ہیں۔جبکہ ایک ہی منٹ کے دوران سمندر سے صحرا پر پہنچ جاتے ہیں۔جام صفدر کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار ہے جبکہ لائکس ایک ملین تک پہنچ چکے ہیں۔ان کی دلچسپ ویڈیو نے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔جہاں جام صفدر کو لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے وہیں کچھ لوگ ان کی ایڈیٹنگ میں مہارت کی تعریف کیے بنا بھی نہیں رہ سکے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تعلیم کی کمی ہونے کی وجہ سے لوگ اس طرح کے کاموں پر اپنا وقت ضائع کرنے میں مصروف ہیں۔تاہم کچھ لوگوں نے ان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص ایڈیٹنگ پر کمال کی مہارت رکھتا ہے، اس کے ٹیلنٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہے۔