بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

فریال تالپور کا بھی مراد علی شاہ سے ان کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار

جمعہ 10 اپریل 2020 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ سمیت غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پوری پارٹی آپ غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔فریال تالپور نے مراد علی شاہ سے ان کے بہنوئی سید مہدی شاہ کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ فریال تالپور نے مرحوم کی مغفرت و بلند درجات اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔