غلام محمد مہر میڈیکل کالیج سکھر کے گرلز ہاسٹل کو آئسولیشن وارڈ بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 اپریل 2020 00:23

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) غلام محمد مہر میڈیکل کالیج سکھر کے بیگم نصرت بھٹو گرلز ہاسٹل کو آئسولیشن وارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرلز ہاسٹل میں ایک سو بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلہ میں گرلز ہاسٹل کو خالی کرایا جانے کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں ڈاکٹر الطاف، ڈاکٹر صفیہ، ڈاکٹر فائزہ اور ڈاکٹر تہمینہ شامل ہیں، کمیٹی میں شامل اراکین طالبات سے رابطہ کرکے اقدامات کریں گی،ا س سلسلہ میں وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا عطا الرحمن کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، چھٹیاں ہونے کی وجہ سے طالبات گھر اور ہاسٹل خالی ہونے کی وجہ سے حتمی فیصلہ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :