ئ* ضلعی انتظامیہ نے احساس کفالت پروگرام کی رقم کی تقسیم کیلئے انتظامات مکمل کر لئے

Qمستحقین میں معاوضہ کی تقسیم کا آغاز

اتوار 12 اپریل 2020 04:20

U لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2020ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے احساس کفالت پروگرام کی رقم کی تقسیم کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اورمستحقین میں معاوضہ کی تقسیم کے عمل کا آغاز کر دیا گیاہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی پانچوں تحصیلوں میں 30 مقامات پر خصوصی کیمپس لگا ئے گئے ہیں اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی نگرانی میں انتظامات کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کیمپس میں بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 59 ہزار افراد میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز ہر فرد کو پوری رقم دینے کے عمل کو خود مانیٹرکر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ تحصیل سٹی میں لگائے گئے کیمپس میں گورنمنٹ سی ڈی جی سکول مین جی ٹی روڈ شاہدرہ، گورنمنٹ ماڈل سکول فار بوائز چمڑہ منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور، ایل ڈی اے سکول فار بوائز ایچ بلاک سبزہ زار لاہور، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول مین ملتان روڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں لگائے گئے کیمپس میں گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ مین ملتان روڈ لاہور، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز مین ملتان روڈ مانگا منڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہنگ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آرائیاں، گورنمنٹ ہائی سکول بوائز رائیونڈ، یونین کونسل آفس 256 علی رضا آباد، گورنمنٹ ہائی سکول ببلیانہ، گورنمنٹ پرائمری سکول موضع مانک شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں لگائے گئے کیمپس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہڈیارہ، مسلم ہائی سکول صدر بازار، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بنگالی برکی روڈ نزد پیرا گون سٹی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ماڈل ٹائون میں لگائے گئے کیمپس میں گورنمنٹ ایم سی نبی پورہ 2 گلبرگ 2، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹان شپ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نزد اتوار بازار گرین ٹائون، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دلوخورد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپالنگر، گورنمنٹ شہدا اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹائون شامل ہیں۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ تحصیل شالیمار میں لگائے گئے کیمپس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چوہنگی گجرپورہ ہربنس پورہ، سی ڈی جی ہائی سکول ہربنس پورہ گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول جلو موڑ شامل ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ان کیمپس میں مستحقین کے لئے باقاعدہ بیٹھنے، پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور ان سنٹرز میں ہینڈ سینیٹائزر، سماجی فاصلے کی قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا عمل جاری رہے گا اور لاہور شہر کی پانچوں تحصیلوں کے مستحقین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد دی جا رہی ہے۔