iسی سی پی او ذوالفقارحمیدکا احساس کفالت سنٹرز کا دورہ

:احساس کفالت سنٹر کے باہر اکھٹے ہونے والے غیر ضروری افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: ذوالفقار حمید پولیس افسران و جوان احساس کفالت سنٹر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں : سربرا ہ لاہور پولیس

اتوار 12 اپریل 2020 04:40

o لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2020ء) سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمیدنے احساس کفالت سنٹرز کا دورہ کرکے سکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہور نے عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ اور سنٹر ماڈل گورنمنٹ سکول سنٹرز کا بھی ویزٹ کیا۔ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی کے انتظامات کے بارے سی سی پی او لاہور کو بریفنگ بھی دی۔

(جاری ہے)

ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس افسران و جوان احساس کفالت سنٹرز آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ امدادی مراکز میں آنے والے مستحقین کا ٹمپریچر تھرمل گن سے چیک کیا جائے۔ احساس کفالت سنٹرز کے باہر اکھٹے ہونے والے غیر ضروری افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ احساس کفالت سنٹرز پر مستحیقن کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونی چاہیئے۔ کورونا سے بچائو کے لئے احساس کفالت سنٹرز میں مستحقین کے درمیان سوشل ڈسٹینس پالیسی کو یقینی بنایا جائے۔