احساس کفالت پروگرام کے تحت دوسرے روز بھی رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے‘دانش افضال

ضلعی انتظامیہ لاہور نے اس مقصد کے لئے لاہور شہر کی پانچوں تحصیلوں میں 31 پوائنٹس قائم کیے ہوئے ہیں‘ڈی سی لاہو ر

اتوار 12 اپریل 2020 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2020ء) ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت دوسرے روز بھی رقم کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے اس مقصد کے لئے لاہور شہر کی پانچوں تحصیلوں میں 31 پوائنٹس قائم کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سٹی میں گورنمنٹ سی ڈی جی سکول مین جی ٹی روڈ شاہدرہ، گورنمنٹ ماڈل سکول فار بوائز چمڑہ منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ لاہور، ایل ڈی اے سکول فار بوائز ایچ بلاک سبزہ زار لاہور، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول مین ملتان روڈ شامل ہیں۔

تحصیل رائیونڈ میں گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ مین ملتان روڈ لاہور، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز مین ملتان روڈ مانگا منڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہنگ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آرائیاں، گورنمنٹ ہائی سکول بوائز رائیونڈ، یونین کونسل آفس 256 علی رضا آباد، گورنمنٹ ہائی سکول ببلیانہ، گورنمنٹ پرائمری سکول موضع مانک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہڈیارہ، مسلم ہائی سکول صدر بازار، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بنگالی برکی روڈ نزد پیرا گون سٹی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور شامل ہیں۔

تحصیل ماڈل ٹاؤن میں گورنمنٹ ایم سی نبی پورہ 2 گلبرگ 2، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نزد اتوار بازار گرین ٹاؤن، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دلوخورد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوپالنگر، گورنمنٹ شہداء اے پی ایس بوائز سکول ماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل شالیمار میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چوہنگی گجرپورہ ہربنس پورہ، سی ڈی جی ہائی سکول ہربنس پورہ گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول جلو موڑ شامل ہیں۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ مستحقین کے لئے باقاعدہ بیٹھنے، پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور ان سنٹرز میں ہینڈ سینیٹائزر، سماجی فاصلے کی قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا عمل جاری رہے گا اور لاہور شہر کی پانچوں تحصیلوں کے مستحقین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد آج بھی دی جائے گی۔