م*راولپنڈی، پیپلز پارٹی نے کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا،سمیرا گل

اتوار 12 اپریل 2020 22:10

> راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی مشکلات کے حل کیلئے پارٹی کارکن اپنا بھرپور کردار اداکرتے ہوئے اپنی اپنی یونین کو نسل میں رابطہ عوام مہم شروع کریں جس کا آغازچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ این اے 62سے کر دیا گیا ہے تمام پارٹی کارکن مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ملکر ان کی مشکلات پر توجہ دیں ان خیالات کا اظہار سمیرا گل نے یونین کونسل 3اور یو نین کونسل 4میں عوامی رابطہ مہم کے آغاز پر پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رشید میر، راجہ الطاف، راجہ عمران، راجہ ساجد، یاسر، ظہور، محمد انور، محمد شان اور دیگر بھی موجود تھے سمیرا گل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کی ہدایت پر حلقہ این اے 62 اور تمام یو سیز میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا گیا پیپلز پارٹی کے تمام کارکن جیالے اپنے پارٹی چیئرمین کی ہدایت کی روشنی میںپارٹی پلیٹ فارم سے لاک ڈائون کے دوران ریلیف دلوانے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں گے اس وقت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوام کو ریلیف کیلئے رجسٹریشن سمیت دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے پارٹی کارکن بھرپور کر دار ادا کریں گے۔