مشکل وقت میں وہی قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے افراد یک جان ہو کر اس کا مقابلہ کرتے ہیں ، ،حافظ نذیر اعوان

اتوار 12 اپریل 2020 22:10

Iراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2020ء) پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر حافظ نذیر اعوان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں وہی قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے افراد یک جان ہو کر اس کا مقابلہ کرتے ہیں ، لاک ڈائون سے کروڑوںغریب افراد متاثر ہو رہے ہیں، امیر غریب کو بھوک سے بچائیں ،قدرت انہیں کرونا وائرس سے بچائے گی،ضلع راولپنڈی کے ایک ہزارغریب خاندانوں تک ایک ماہ کا راشن پہنچا چکے ،مزیدایک ہزار تک پہنچائیں گے ،ان خیالات کاا ظہار انہو ں نے گزشتہ روز ڈھوک چراغ دین میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پی پی 11کی طرف سے ایک سو غریب گھرانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک پی پی 11کے جنرل سیکرٹری وسیم خٹک نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کو مٹانے والے خود مٹتے جار ہے ہیں،ہمارے کارکنوں کے خون کھیلنے والا سار اشریف خاندان نشان عبرت بن چکا ،مشکل کی اس گھڑی میںٹائیگرز فورس جانے کب آئے مگر ہمارے ہزاروں انقلابی کارکن اس وقت میدان عمل میں ہیںاور ملک کے طول وعرض میں اپنی مدد آپ کے تحت غریب خاندانوں تک راشن پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے اس عظیم کاوش پر پاکستان عوامی تحریک اور منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پی پی 11کے کارکنوں کو خوب سراہا۔