پ*شہرکی صفائی کیلئے جوکچھ ہوسکا کروں گا ،چیف آفیسر محمدانور قمبرانی

پیر 13 اپریل 2020 01:50

:اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2020ء) میرے بس میں جو بھی ہوگا میں شہر کی صفائی کے لئے کوشش کرونگا ، مخالفت کرنے والے اگر اس سیٹ پر ہوتے وہ بھی ہتھیار پھینک دیتے ، لیکن میرا تعلق اسی شہر سے ہے اس کو صاف ستھرا رکھنا میر حق بھی ہے فرض بھی ہے ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر محمد انور قمبرانی نے کہیں انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد کا رہائشی ہوں میرا فرض بھی ہے اور میرا حق بھی ہے شہر کو صاف ستھرا بناوں، انہوں نے کہا کہ میرے جگہ پر مخالفت کرنے والے ہوتے وہ بھی ہتھیار پھبک دیتا کیونکہ وسائل کم آبادی بڑھ گئی ہے شہر کو میونسپل کمیٹی کی بجائے کار پریشن کا درجہ دیا جائے ، تاکہ فنڈز بھی بڑھے گا اور نوکریاں بھی بڑھیں گے اس وقت پرانے مردم شماری کے مطابق ملازم ہیں تو ہم کہاں پہنچ سکیں گے اس وقت اوستہ شہر کی آباد ی چارلاکھ سے تجاوز کر گئی ا س کے باوجود بھی مجھے جہاں بھی پتہ چلتا ہے وہاں صفائی کا عملہ بھج کر اس محلے کو صاف کرواتا ہوں، انشاء اللہ میں اپنی تمام کوشش کرونگا انشاء اللہ شہر کو آپ بہتر دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :