سندھ ہائی کورٹ نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں درخواست گزار خان محمد سومرو کی اپیل مسترد کردی

پیر 13 اپریل 2020 16:43

سندھ ہائی کورٹ نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں درخواست گزار خان محمد سومرو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2020ء) سندھ ہائی کورٹ نے قتل اور ڈکیتی کے مقدمے میں درخواست گزار خان محمد سومرو کی اپیل مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں قتل کیس میں تین ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان پر ڈکیتی مزاحمت میں رفیق نامی شخص کو گردن میں گولی مار کر قتل کرنے کا الزام تھاالزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے سکندر ،عزیر و دیگر کو 2009 میں بری کیا تھا ملزمان کے خلاف ضلع ٹھٹہ میں ساکرو تھانے پر قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھاعدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد اپیل کندہ خان محمد سومرو کی اپیل مسترد کردی