کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے حکومتوں اور صحت کے عالمی اداروں کو ملکر کوشش کرنا ہوگی‘فریال تالپور

جیسے سندھ حکومت نے بروقت فیصلے کرکے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کیا ایسے اگر پنجاب یا دیگر صوبے کوشش کرتے تو کورونا متاثرئن کی تعداد نصف ہوتی

منگل 14 اپریل 2020 13:19

کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے حکومتوں اور صحت کے عالمی اداروں کو ملکر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) چئرپرسن وویمن ونگ پاکستان پیپلزپارٹی و انچارج پارٹی امور آزادکشمیر محترمہ فریال تالپور نے کہا ہیکہ کورونہ وائرس عالمی وباء کا روپ دھار چکا ہے اور اس کے خاتمہ کیلیے بھی حکومتوں اور صحت کے عالمی اداروں کو ملکر کوشش کرنا ہوگی دنیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل ضافہ انتہائی تشویش ناک ہے وفاقی حکومت کو صوبوں کی مشاورت کے ساتھ فیصلے کرنے چاہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت حکمت عملی کے تحت لاک ڈاون کیا جس سے وباء کے متاثرین کی تعد اد کنٹرول ہوئی انہوں نے کہا کہ جیسے سندھ حکومت نے بروقت فیصلے کرکے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کیا ایسے اگر پنجاب یا دیگر صوبے کوشش کرتے تو کورونا متاثرئن کی تعداد نصف ہوتی محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈرشب عوام الناس میں آگاہی کیلیے بھرپور مہم چلاے ا انہوں نے گذشتہ روز سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون کرکے آزاد کشمیر میں کورونا کے حوالہ سے آگاہی حاصل کی اور اداروں سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی فیصل ممتاز راٹھور نے کورونا کے متاثرین اور حکومت کی طرف سے اقدامات کے علاوہ احساس پروگرام میں حکومتی ایم۔

(جاری ہے)

ایل۔ایز کی ذاتی پسند ونا پسند اور ہندرستان کی طرف سے کنٹرول لائن پر گذشتہ 3 روز میں بلا اشتحال فائرنگ اور درپیش مساہل سے آگاء کیا۔ محترمہ فریاتال نے ہندوستان کی بالا اشتعال و بلا جواز فائرنگ کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیی چھوڑے گی حکومت آزاد کشمیر کو لاک ڈاون سے متاثرہ مزدور طبقہ کی بلا امتیاز مدد کے علاوہ متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کم کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی متاثرین کنٹرول لائن کی بحالی تک آواز اٹھاتی رہے گی فیصل ممتاز راٹھور نے مشکل وقت میں اہل کشمیر کے ساتھ اظہار ہمدردی پر محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا۔