چوہدری سالک حسین کی عبدالعلیم خان کو پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے خوراک کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 14 اپریل 2020 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2020ء) حلقہ این اے 65 سے رکن قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے بجلی کے چیئرمن چوہدری سالک حسین نے عبدالعلیم خان کو پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے خوراک کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی پنجاب کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے پنجاب کابینہ مزید مضبوط ہوگی اور پنجاب میں آٹا اور چینی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ایک بہتر حکمت عملی تجویز کی جائے گی۔