سجادہ نشین دربارِ غوث الاعظم بغدادشریف حضرت پیر سید نا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رحمةُ اللہ علیہ کی صاحبزادی کا مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال

منگل 14 اپریل 2020 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2020ء) سجادہ نشین دربارِ غوث الاعظم بغدادشریف حضرت پیر سید نا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رحمةُ اللہ علیہ کی صاحبزادی کا مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ۔

(جاری ہے)

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمورصاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اورپارٹی صدرسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب اورالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری اطلاعات معین خان نے مرحومہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایک دینی اورروحانی ہستی کی صاحبزادی تھیں،اس خاندان کی اسلام اور روحانیت کے فروغ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،انہوںنے مرحومہ کے برادران گرامی سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور مرحومہ کے خاندان کے جملہ احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آمین