انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین کی طرف سے 25ہزار میڈی کیٹیڈ ماسک تقسیم

منگل 14 اپریل 2020 23:48

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2020ء) انٹرنیشنل فٹ بالر عابد حسین کی طرف سے کوروناسے بچائو مہم کے سلسلے میں 25ہزار میڈی کیٹیڈ ماسک تقسیم کیے گئے۔ یہ ماسک سڑکوں۔چوراہوں اور محلوں میں 3ہفتوں کے دوران تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ہزاروں ماسک کا عطیہ حسین ہوم ٹیکسٹائل ملز کی طرف سے دیا گیا۔دریں اثناء پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان۔کوچ و فیفا ریفری رانا محمد یونس بھی انٹرنیشنل فٹ بالرعابد حسین کی کورونا سے بچائو مہم کا حصہ بن گئے۔عابد حسین نے بتایاکہ مہم کے ذریعے "گھر میں رہو۔ محفوظ رہو" کابیغام بھی عام کیا گیا۔