کورونا وائرس چین کے لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا، امریکی جنرل

کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا، میڈیا پر اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 15 اپریل 2020 11:09

امریکہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15اپریل2020ء) کورونا وائر کو چین کے لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔ اس حوالےسے اٹھنے والی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو چین کی کسی لیبارٹی میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر تیار نہیں کیا، میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا ہماری انٹیلی جنس نے ا س سارے معاملے کی تحقیقات کی ہیں جس کے بعد ہمیں ا یسی کوئی نشانی نہیں ملی کہ یہ وائرس چین میں تیار کیا گیا ہو، تمام تحقیق کے بعد یہی واضح ہو رہا ہے کہ کورونا وائرس ایک قدرتی وبا ہے جو پہلے سے ماحول میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو چینی وائرس جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسے وہان وائرس کا نام دے چکے ہیں۔

امریکی حکام کی جا نب سے یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ چین نے یہ وائرس اپنی لیبارٹری میں تیار کیا ہےجس کے بعد اسے پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے، لیکن چین کی جانب سے ان تمام الزامات کی تردید کر دی گئی تھی۔کورونا وائرس نےا س وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے۔ امیر ملک ہو یا غریب، اس نے ہر طرف اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے بعد ابھی تک دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائر س نے سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں مچائی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی حکام کی جانب سے اسے چین کی سازش قرار دیا جا رہا تھا۔ لیکن اب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو چین کی کسی لیبارٹی میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر تیار نہیں کیا، میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افواہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔یاد رہے کہ امریکہ میں ابھی تک متاثر ہ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جو کہ کسی بھی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے، دوسری جانب امریکہ میں 26 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔